Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارشل آرٹس کھلاڑی محمد راشد نے 3 نئے ورلڈ ریکارڈز بنادیئے

شائع 06 جون 2020 01:48pm

پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی محمد راشد نے پاؤں سے بوتل کے کیپ کھولنے سمیت تین نئے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے۔ ساتھ ہی پچاس عالمی ریکارڈز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

مارشل آرٹس کھلاڑی محمد راشد کے مزید تین کارنامے، ورلڈ ریکارڈز کی نصف سنچری بھی بناڈالی۔ پاؤں کی مدد سے 29 بوتلوں کے کيپ کھول کر گينز بک ميں نام درج کروايا، ساتھ ہی نن چکوسے بوتل کے کيپ کھولنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

راشد نے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے نن چکو کی مدد سے ہٹانے کا بھی ریکارڈ بنایا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کردی۔